وزیر خزانہ کی امریکی سفیر سے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی میں مدد کی درخواست

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی

فوٹو : حکومت پاکستان

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امریکی سفیر سے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی میں مدد کی درخواست کی ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام کی بحالی بارے کردار ادا کرنے کی درخواست بھی کی۔

دوسری جانب، وزیراعظم شہباز شریف فرانس روانہ ہوگئے ہیں جہاں ان کی'' نیوگلوبل فنانشل پیکٹ'' کے حوالے سے 22 اور 23 جون کو پیرس میں ہونے والی سربراہی کانفرنس میں آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف اس سے قبل ساڑھے چھ ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی مینجنگ ڈائریکٹر پر فون سے بات چیت کے علاوہ انہیں تین خطوط بھی لکھ چکے ہیں۔
Load Next Story