میرے خیال میں ہمیں بزرگوں کو آرام کروانے کی ضرورت ہے شاہد آفریدی

نجم سیٹھی اور ذکا اشرف دونوں کی عمریں زیادہ ہوگئیں ہیں، سابق کپتان


ویب ڈیسک June 21, 2023
نجم سیٹھی اور ذکا اشرف دونوں کی عمریں زیادہ ہوگئیں ہیں، سابق کپتان (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر اور کپتان شاہد آفریدی نے مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کی جانب سے رات گئے الیکشن میں حصہ نہ لینے کے اعلان کو مذاق قرار دیدیا۔

مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق کپتان شاہد آفریدی سے سوال ہوا کہ آپ نجم سیٹھی یا ذکا اشرف میں سے کس کو بہتر سمجھتے ہیں، جس انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں ہمیں بزرگوں کو آرام کروانے کی ضرورت ہے, ہمیں نئی سوچ والے لوگوں کی ضرورت ہے، میں ہوتا تو دونوں کو آرام کرواتا۔

انہوں نے کہا کہ رمیز راجہ چیئرمین تھے تو وہ اکیلے چلنے کی کوشش کرتے تھے ایسا نہیں ہوسکتا ہے کہ آپ تن تنہا چلیں، وسیم خان ایک اچھا نام تھے وہ غیر ملکی سیٹ اَپ سے آئے تھے انہیں دیگر چیزوں کا علم تھا، پاکستان میں کرکٹ بحالی میں وسیم خان کا بڑا کردار تھا۔

مزید پڑھیں: کیا احمد آباد کی پچز پر ڈراؤنی مخلوق ہیں، آفریدی کا سوال

سابق کپتان نے مزید کہا کہ کرکٹر پر تبدیلیوں کا کوئی اثر نہیں پڑے گا لیکن اگر ورلڈکپ سے قبل سلیکشن کمیٹی، کوچز کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی وہ پریشانی کا سبب بن سکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں