صدر مملکت نے جسٹس فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دیدی

صدر مملکت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے 17 ستمبر 2023 ء کو عہدے کا حلف لیں گے۔

صدر مملکت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے 17 ستمبر 2023 ء کو عہدے کا حلف لیں گے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کر دی۔

ایوانِ صدر کے پریس ونگ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کر دی، جس کا اطلاق 17 ستمبر 2023 ء سے جسٹس عمر عطا بندیال کی ریٹائرمنٹ سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس اور جسٹس فائز نے تقسیم کا تاثر دور کردیا


موجودہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال ، آئین کے آرٹیکل 179 کے تحت 16 ستمبر 2023ء کو ریٹائرمنٹ کی عمر حاصل کرلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کی جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف کیس کی واپسی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست

صدر مملکت نے چیف جسٹس کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے تین کے تحت کی۔ صدر مملکت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے 17 ستمبر 2023 ء کو عہدے کا حلف لیں گے۔
Load Next Story