بھارت میں نریندر مودی کے خلاف انتخابی قوانین کی خلاف ورزی پر 2 مقدمات درج

نریندر مودی کے خلاف الیکشن کمیشن کی ہدایات کی روشنی میں مقدمات درج کئے گئے جس کی سزا 2 سال قید ہے، پولیس کمشنر


ویب ڈیسک April 30, 2014
احمد آباد میں اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد نریندر مودی نے پریس کانفرنس کی جو کہ انتخابی عمل کی سنگین خلاف ورزی ہے، پولیس فوٹو: فائل

بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے وزیراعظم کے لئے نامزد امیدوار نریندر مودی کے خلاف انتخابی قوانین کی خلاف ورزی پر 2 مختلف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں جس کے بعد انتخابی عمل نے ایک نئی صورتحال اختیار کرلی۔


بھارتی میڈیا کے مطابق سٹی کرائم برانچ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کی خلاف ورزی پر نریندر مودی کے خلاف مقدمات درج کئے ، پولیس کے مطابق احمد آباد میں اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد نریندر مودی نے پریس کانفرنس کی جو کہ انتخابی عمل کی سنگین خلاف ورزی ہے جس کی کم سے کم سزا 2 سال قید ہے، نریندر مودی کے خلاف مقدمات کے اندراج کے بعد کانگریس کی جانب سے بھارتیہ جنتا پارٹی پر تابڑ توڑ حملے کئے جارہے ہیں۔


احمد آباد پولیس کمشنر کا کہنا تھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزیراعظم کے لئے نامزد امیدوار کے خلاف الیکشن کمیشن کی ہدایات کی روشنی میں انتخابی عمل کے دوران عوام سے خطاب کرنے پر 2 مقدمات درج کئے گئے جبکہ ایف آئی آر کی کاپی الیکشن کمیشن کو ارسال کردی گئی ہے۔


دوسری جانب کانگریس کی جانب سے نریندر مودی کے خلاف انتخابی قوانین کی خلاف ورزی سے متعلق الیکشن کمیشن کوپہلے ہی درخواست دے دی گئی تھی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں