’حفاظتی ضمانت‘ مسترد اسد عمر اور شاہ محمود کو عدالت پیشی کیلئے آج تک کی مہلت

اسلام آباد کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے درج مقدمہ میں سابق وزیر اور سابق وفاقی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی


ویب ڈیسک June 21, 2023
—فائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ نے رہنما پی ٹی آئی اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کو حفاظتی ضمانت دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جمعرات تک عدالت میں پیش ہونے کی مہلت دے دی۔

اسلام آباد کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے تھانہ ترنول میں درج مقدمہ میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ اسد عمر اور شاہ محمود قریشی خود کہاں ہیں؟

وکلا کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ اسد عمر اور شاہ محمود قریشی ہائیکورٹ کے باہر گاڑی میں موجود ہیں لیکن پولیس نے ناکہ لگا رکھا ہےوہ گاڑی سے نکلے تو گرفتار ہوجائیں گے، درخواست گزار ہائی کورٹ کے باہر کھڑے ہیں اندر نہیں آنے دے رہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کوئی عدالتی نظیر بتا دیں جس میں بغیر پیش ہوئے ضمانت ملی ہو۔ جس پر وکیل کی حمزہ شہباز کا حوالہ دیا اور کہا کہ اس کیس کو بھی حمزہ شہباز کیس کی طرح حفاظتی ضمانت میں تبدیل کردیا جائے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ جمعرات تک کا وقت دے دیتے ہیں اگر درخواست گزار پیش ہوگئے تو سن لیں گے۔

عدالت نے کہا قانون بہت واضح ہے ان کی ضمانتیں سیشن عدالت سے مسترد ہوچکی ہیں، جو ریلیف آپ مانگ رہے ہیں کیا وہ عام آدمی کو بھی دیا جاتا ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ پروٹیکشن فراہم کردی جائے تاکہ پیش ہوسکیں۔

عدالت نے کہا کہ ہم آپ کو وقت دے دیتے ہیں جمعرات کو درخواست گزار پیش ہوجائیں، عدالت کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں