جنسی تشدد کیس عثمان مزرا سمیت 5 مجرموں کی سزاؤں کیخلاف اپیلیں خارج

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام مجرموں کی عمر قید کی سزائیں برقرار رکھی ہیں


ویب ڈیسک June 21, 2023
—فائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ نے لڑکا لڑکی جنسی تشدد کیس مرکزی مجرم عثمان مرزا سمیت پانچ مجرموں کی سزاؤں کے خلاف اپیلیں خارج کرتے ہوئے حکم سنایا کہ تمام مجرموں کی عمر قید کی سزائیں برقرار رہے گی۔

جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے مجرمان کی اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

ایڈیشنل اینڈ سیشن جج عطا ربانی نے اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں لڑکے اور لڑکی پر تشدد اور ان کی غیر اخلاقی ویڈیو بنانے کے کیس میں مرکزی ملزم عثمان مرزا، عطا الرحمان، ادارس قیوم بٹ، محب بنگش اور فرحان شاہین کو عمر قید کی سزا کا حکم سنایا جبکہ دو ملزمان عمر بلال اور ریحان کو بری کیا تھا جسے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں