ہماری سیاست شخصیات کےخلاف نہیں ہونی چاہیے بلاول بھٹو

سیاست سے نفرت اور تقسیم کو ختم کرنا ہوگا، ہمیں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معیشت کا تنزلی کا چیلنج درپیش ہے، وزیر خارجہ

—( فوٹو: فائل)

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہماری سیاست شخصیات کےخلاف نہیں ہونی چاہیے، سیاست سے نفرت اور تقسیم کو ختم کرنا ہوگا۔

کراچی میں یونیورسٹی کانوکیشن سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ کراچی میں جو نوجوانوں کو گمراہ کرکے تشدد پر اکسانا چاہتے ہیں انہیں رد کرنا ہوگا، ہمیں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معیشت کا تنزلی کا چیلنج درپیش ہے۔


وزیر خارجہ نے کہا کہ غربت اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، آج کی تقریب میں شرکت میرے باعث اعزاز ہے، موجودہ نوجوان نسل میرٹ اور شفافیت پر یقین رکھتی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کسی خاص طبقے یا کچھ افراد کا نہیں بلکہ سب کا ہے، نوجوان اصل سرمایہ ہیں، اور یہ ہی مستقل اور حال کی امید ہیں، جو کوئی آپ کو پرتشدد واقعات کے لیے اکسائے، نفرت پر مبنی باتیں کرے اس کو مسترد کردیں۔

 
Load Next Story