اوکاڑہ میں تین ڈاکوؤں کی لوٹ مار کے بعد 50 سالہ خاتون سے اجتماعی زیادتی

حویلی لکھا پولیس نے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، ڈی پی او کی متاثرہ خاتون سے ملاقات، انصاف فراہمی کی یقین دہانی


ویب ڈیسک June 21, 2023
ڈی پی او اوکاڑہ متاثرہ خاتون سے ملاقات کررہے ہیں، فوٹو ایکسپریس

پنجاب کے ضلع اوکاڑہ کے علاقے حویلی لکھا میں تین مسلح ملزمان نے ڈکیتی کے دوران 50 سالہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوکاڑہ کے قریب حویلی لکھا کے ایک گھر میں تین ڈاکو داخل ہوئے اور انہوں نے اسلحے کے زور پر لوٹ مار کی، واردات کے دوران مسلح ملزمان نے گھر میں موجود اکیلی پچاس سالہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

حویلی لکھا پولیس نے متاثرہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ دوسری جانب ڈی پی اور اوکاڑہ بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچے اور متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

پولیس نے قانون کارروائی کو آگے بڑھانے کے لیے خاتون کا میڈیکل بھی کروایا جس کے بعد مقدمہ درج کیا گیا ہے، علاقہ مکینوں نے ملزمان کی گرفتاری اور انہیں قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں