کراچی میں آئندہ تین روز کے دوران بوندا باندی کا امکان

کراچی میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا، آئندہ تین روز میں سندھ کے مختلف علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان


ویب ڈیسک June 21, 2023
فائل فوٹو

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ تین روز کے دوران شہر قائد میں رات اور صبح کے وقت بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں گزشتہ چار روز سے جاری گرمی کا زور بدھ کے روز ٹوٹ گیا ہے، شہر میں دن کے وقت دھوپ مکمل طور پر غائب رہی جبکہ مطلع جزوی ابر آلور رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ نمی کا تناسب 70 فیصد رہا جس کی وجہ سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے جاری پیش گوئی کے مطابق اگلے 3 روز کے دوران شہرکا مطلع جذوی ابرآلود اورگرم ومرطوب رہنے کی توقع ہے، جبکہ رات اور صبح کے اوقات میں بونداباندی کا امکان ہے۔

ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق گزشتہ تین روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ وسطی اور بالائی سندھ کے اضلاع میں موسم گرم اورشدید گرم رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ دادو، قمبرشہداد کوٹ، لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور، کشمور، گھوٹکی، سکھر، خیرپور، نوشہر و فیروزاورشہید بے نظیرآباد میں درجہ حرارت 45 سے47 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے جبکہ بدھ ضلع دادو کا پارہ 45.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں