کراچی میں پانی کی عدم فراہمی پر شہری کا انوکھا احتجاج

پولیس اور علاقہ مکینوں نے بجلی کے ٹاور پر چڑھنے والے اسحاق کو بات چیت کے بعد نچیے اتار لیا، تھانے منتقل

فوٹو: ایکسپریس

پانی کی عدم فراہمی پر شہری کا انوکھا احتجاج، بجلی کے ہائی ٹینشن ٹاور پر چڑھ کر خودکشی کا اعلان کردیا۔

اورنگی ٹاؤن کے علاقے صابری چوک کے قریب اسحاق نامی شہری ہائی ٹینشن ٹاور پر چڑھ گیا جس پر علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد وہاں جمع ہوگئی جبکہ مومن آباد پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔


پولیس کے مطابق بجلی کے ٹاور پر چڑھنے والے اسحاق کے بھائی کو بھی وہاں بلایا گیا جس نے بتایا کہ اس کا بھائی نفسیاتی مسائل کا شکار ہے، اس دوران ہائی ٹینشن لائن کی بجلی بھی منقطع کرادی گئی۔

پولیس اور علاقہ مکینوں نے بجلی کے ٹاور پر چڑھنے والے اسحاق کو بات چیت کے بعد نچیے اتار لیا جسے پولیس اپنے ہمراہ تھانے لے گئی اور اس حوالے سے پولیس قانونی کارروائی کا ارادہ رکھتی ہے۔
Load Next Story