اب واٹس ایپ صارفین فائلوں کو نمبر شماری کےساتھ بھیج سکیں گے
نیا میڈیا پِکر آپشن فی الحال واٹس ایپ اینڈرائیڈ 2.23.13.6 بِیٹا ٹیسٹرز کو دستیاب ہے
انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے حال ہی میں اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے 2.23.13.6 بِیٹا ورژن کی آزمائش کا آغاز کیا ہے جس میں فائل بھیجنے کے آپشن میں منتخب کی گئی فائلوں پر اعداد دِکھنے کا آپشن پیش کیا گیا ہے۔
واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق یہ نیا فیچر منتخب کی گئی فائلوں کے تھمب نیل پر اعداد دِکھائے گا۔ مثال کے طور پر جب صارف بھیجنے کے لیے تصاویر کا انتخاب کریں گے تو تصاویر پر انتخاب کے اعتبار سے چھوٹے سے بڑے کی جانب اعداد ظاہر ہوں گے۔
فی الوقت فائلوں کا انتخاب کرتے وقت تھمب نیل پر ایک 'ٹِک' کا نشان دِکھائی دیتا ہے۔
نیا میڈیا پِکر آپشن فی الحال واٹس ایپ اینڈرائیڈ 2.23.13.6 بِیٹا ٹیسٹرز کو دستیاب ہے۔ جس کو جلد ہی صارفین کے لیے متعارف کرا دیا جائے گا۔ تاہم، کمپنی کی جانب سے اس فیچر کو متعارف کرائے جانے کے حوالے سے کوئی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔