اسٹیٹ بینک نے عیدالاضحیٰ پر بینک تعطیلات کا اعلان کردیا

عید کی مناسبت سے 29، 30 جون جبکہ 1 اور 2 جولائی ہفتہ وار تعطیل اور پیر کو نئے مالی سال کیوجہ سے عوامی لین دین بند ہوگی


ویب ڈیسک June 21, 2023
فوٹو؛ فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملک بھر کے تمام سرکاری و نجی و مائیکرو فنانس بینکس 29 اور 30 جون کو بند رہیں گے۔

اعلامیے کے مطابق ملک بھر کے تمام بینکس عوامی لین دین کے لیے جمعرات سے اتوار تک بند رہیں گے اور پیر سے کھلیں گے۔

پیر کو بھی نئے مالی سال کے آغاز پر بینکس عوامی لین دین کے لیے بند ہوں گے جبکہ منگل چار جولائی سے تمام سرکاری و نجی بینکس اور مائیکرفنانس ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |