لارنس بشنوئی گینگ کی سلمان خان کے بعد ہنی سنگھ کو بھی قتل کی دھمکی

سدھو موسے والا کے قاتل نے ہنی سنگھ کو دھمکی آمیز فون کیا ہے


ویب ڈیسک June 22, 2023
(فائل فوٹو)

بھارتی پنجابی گلوکار ہنی سنگ کو لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے قتل کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہنی سنگ کو بھی گلوکار سدھو موسے والا کے قاتل کی جانب سے قتل کی دھمکی آمیز کال موصول ہوئی ہے۔

فون کال موصول ہونے کے بعد ہنی سنگ فوری دہلی پولیس ہیڈکوارٹر پہنچے اور شکایت درج کروائی ساتھ ہی میڈیا سے گفتگو بھی کی۔ ہنی سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے اسٹار کو لارنس بشنوئی گینگ کے گولڈی برار کی جانب سے دھمکی آمیز کال موصول ہوئی ہے۔

ہنی سنگ نے کہا کہ انہیں پہلی مرتبہ اس قسم کی دھمکی آمیز کال موصول ہوئی ہے وہ اور ان کا پورا خاندان خوفزدہ ہے اور پولیس سے سیکیورٹی مانگی ہے۔

واضح رہے کہ لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے کئی مرتبہ سُپر اسٹار سلمان خان کو بھی قتل کی دھمکیاں دی جا چکی ہیں۔

یاد رہے کہ گولڈی برار نے ہی فیس بک پوسٹ میں گلوکار سدھو موسے والا پر حملے اور ان کے قتل کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں