ساف فٹبال چیمپئین شپ تھکن سے نڈھال گرین شرٹس کو بھارت سے شکست

ہندوستانی کپتان سنیل چھتری کی ہیٹرک


ویب ڈیسک June 22, 2023
ہندوستانی کپتان سنیل چھتری کی ہیٹرک (فوٹو: ٹوئٹر)

ساف فٹبال چیمپئین شپ میں پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑگیا۔

بنگلور کے سری کانتیراوا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 0-4 سے شکست دی، ہندوستانی کپتان سنیل چھتری نے میچ میں ہیٹرک کی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔

بھارت کی جانب سے میچ کے آغاز سے ہی پاکستان پر دباؤ بنایا گیا اور 10ویں منٹ میں پاکستانی گول کیپر ثاقب حنیف کی غلطی کا کپتان سنیل چھتری نے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے پہلا گول داغ دیا، اسی طرح دوسرا گول محض پانچ منٹ بعد اسکور کیا اور برتری کو دگنا کردیا۔

مزید پڑھیں: ساف فٹبال چیمپئین شپ؛ قومی فٹبال ٹیم بالآخربھارت پہنچ گئی

دونوں ٹیموں کے درمیان ہاف ٹائم سے قبل اس وقت جھگڑا ہوا جب ہندوستانی کوچ ایگور اسٹیمک نے پاکستان کے عبداللہ اقبال سے گیند چھین لی، اس حرکت پر بھارتی کوچ کو ریڈ کارڈ دیکھایا گیا اور سندیش جھنگن اور پاکستان کے راہیس نبی کو جھگڑے میں ملوث ہونے پر یلو کارڈ ملا۔

دوسرے ہاف میں سنیل چھیتری نے 74ویں منٹ میں پنالٹی پر گول اسکور کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

مزید پڑھیں: ساف فٹبال؛ منتظمین کا پاک بھارت میچ ری شیڈول کرنے سے صاف انکار

ہندوستان کے اودانتا نے 81ویں منٹ میں ایک اور گول داغ دیا اور یوں پاکستان کو اپنے ابتدائی ہی میچ میں شکست کا منہ دیکھانا پڑا۔

واضح رہے کہ پاکستان فٹبال ٹیم نے بھارت کیخلاف میچ بغیر کسی آرام کے کھیلا، قومی ٹیم 24 گھنٹوں سے زائد ویزا حصول اور پروازوں کی تاخیر سے پہنچی تو اسی روز روایتی حریف کیخلاف میچ بھی کھیلنا پڑا جس کا اثر انکی کاکردگی میں نظر آیا۔

گرین شرٹس اپنا اگلا میچ 24 کویت اور 27 جون کو نیپال کے خلاف کھیلے گی۔

https://twitter.com/TSports_bd/status/1671528602846863361?s=20

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں