پولیس نے شاہ محمود اسد عمر کو اسلام آباد ہائیکورٹ داخلے سے روک دیا
عدالت کی دونوں پی ٹی آئی رہ نماؤں کو پیش ہونے کیلئے کل تک کی مزید مہلت
پی ٹی آئی کے دو سابق وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی اور اسد عمر 9 مئی ہنگامہ آرائی کیسز میں درخواست ضمانت پر عدالت کے سامنے پیش نہ ہونے کی وجہ سے اسلام آباد ہائی کورٹ سے ریلیف لینے میں ناکام ہوگئے۔
عدالت نے دونوں پی ٹی آئی رہ نماؤں کو پیش ہونے کیلئے کل تک کے لیے مزید مہلت دے دی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی نو مئی واقعات پر تھانہ ترنول میں درج مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
پٹیشنرز کے وکیل علی بخاری نے بتایا کہ دونوں رہنما ہائیکورٹ میں پیش ہونے کیلئے صبح ساڑھے سات بجے آئے مگر پولیس نے دونوں کو احاطہ عدالت میں داخل ہونے سے روک دیا، پولیس نے ہائیکورٹ کے دروازے بند کر دیے تو وہ واپس لوٹ گئے۔ عدالت ہائی کورٹ گیٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھ لے۔
یہ بھی پڑھیں: 'حفاظتی ضمانت' مسترد؛ اسد عمر اور شاہ محمود کو عدالت پیشی کیلئے آج تک کی مہلت
عدالت نے وکیل کی جانب سے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کو کل تک پیش ہونے کی مہلت دینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے دو روز قبل شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی ضمانت درخواستیں خارج کر دی تھیں اور انہوں نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔