دو ماہ کی تو حکومت رہ گئی عزت سے معاملات نمٹاکر گھر جائیںاسلام آباد ہائیکورٹ

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ توہین عدالت کیس میں عدالت میں پیش


Numainda Express June 22, 2023
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ توہین عدالت کیس میں عدالت میں پیش

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول کے مستقل ڈی جی کی تعیناتی کے لیے وفاقی کابینہ کو بھجوائے گئے معاملے پر چار ہفتوں میں پیش رفت رپورٹ طلب کر لی ۔

جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیے عدالت توقع کرتی ہے وفاقی کابینہ مستقل تعیناتی سے متعلق ہائیکورٹ کے حکم پر عمل کرے گی ۔ٹوٹل دو ماہ کی تو حکومت رہ گئی ہے عزت سے معاملات نمٹا کر گھر جائیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے قائم مقام ڈی جی پاکستان اسٹینڈر اینڈ کوالٹی کنٹرول غلام فاروق کو عدالتی حکم امتناع کے باوجود دوبارہ چارج دینے پر دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ عدالتی حکم پر پیش ہوئے اور بتایا کہ ڈی جی پاکستان اسٹینڈر اینڈ کوالٹی کنٹرول کی مستقل تعیناتی کا معاملہ کابینہ کو بھجوایا ہے ، ایک ہفتے میں کابینہ مستقل تعیناتی کا فیصلہ کردے گی۔

عدالت نے استفسار کیا سیکرٹری کو بھی بلایا تھا، وہ کیوں نہیں آئے ؟ وفاقی وزیر نے بتایا سیکرٹری صاحب بیمار ہیں ، میں خود بیمار ہوں میرا ٹرانسپلانٹ ہوا ہے مگر عدالت کے سامنے ہوں۔

جسٹس بابر ستار نے کہا آپ پارلےمنٹیرین ہیں ،آپ کو بلانا ہمیں بھی اچھا نہیں لگتا ۔ ڈاکٹر شہزاد افضل نے اپنے جونیئرافسر کی بطور قائم مقام ڈی جی تعیناتی کو چیلنج کر رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں