پاکستان کیخلاف ریڈ کارڈ پانے والی ہندوستانی کوچ کا بیان سامنے آگیا

اپنے لڑکوں کو ریفری کے غلط فیصلوں سے بچانے کیلئے اسی حرکت دوبارہ کروں گا، ایگور اسٹیمک

اپنے لڑکوں کو ریفری کے غلط فیصلوں سے بچانے کیلئے اسی حرکت دوبارہ کروں گا، ایگور اسٹیمک (فوٹو: اسکرین شارٹ)

ساف فٹبال چیمپئین شپ میں پاکستان کے خلاف میچ میں ریڈ کارڈ پانے والے ہندوستانی کوچ ایگور اسٹیمک کا بیان سامنے آگیا۔

بنگلور کے سری کانتیراوا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 0-4 سے شکست دی تھی تاہم آن فیلڈ ماحول اسوقت گرم ہوگیا جب ہاف ٹائم سے قبل ہندوستانی کوچ ایگور اسٹیمک نے پاکستان کے عبداللہ اقبال سے گیند چھین لی، اس حرکت پر ریفری کی جانب سے بھارتی کوچ کو ریڈ کارڈ دیکھایا گیا اور میدان بدر کردیا گیا۔

اس جھگڑے کے دوران بھارت کے سندیش جھنگن اور پاکستان کے راہیس نبی کو جھگڑے میں ملوث ہونے پر یلو کارڈ بھی دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: ساف فٹبال چیمپئین شپ؛ تھکن سے نڈھال گرین شرٹس کو بھارت سے شکست

میچ کے اختتام پر اسٹیمک نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ آپ میرے کل عمل کو برا کہیں یا صحیح لیکن میں ایک وارئیر ہوں اور جب ضرورت پڑی تو اپنے لڑکوں کو ریفری کے غلط فیصلوں سے بچانے کیلئے دوبارہ کروں گا۔


مزید پڑھیں: ساف فٹبال؛ منتظمین کا پاک بھارت میچ ری شیڈول کرنے سے صاف انکار

واضح رہے کہ ساف فٹبال چیمپئین شپ میں پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پاکستان فٹبال ٹیم نے بھارت کیخلاف میچ بغیر کسی آرام کے کھیلا تھا، قومی ٹیم 24 گھنٹوں سے زائد ویزا حصول اور پروازوں کی تاخیر سے پہنچی تو اسی روز روایتی حریف کیخلاف میچ بھی کھیلنا پڑا جس کا اثر انکی کاکردگی میں نظر آیا۔

گرین شرٹس اپنا اگلا میچ 24 کویت اور 27 جون کو نیپال کے خلاف کھیلے گی۔

Load Next Story