لاپتا آبدوز میں آکسیجن ممکنہ طور پر ختم ریسکیو آپریشن جاری

سیاحوں کو ٹائی ٹینک کا ملبہ دکھانے یہ آبدوز 18 جون کو سمندر کی تہہ میں گئی تھی


ویب ڈیسک June 22, 2023
آبدوز 8 جون کو ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے سیاحوں کو لیکر گئی تھی؛ فوٹو: فائل

بحر اوقیانوس میں دنیا کے امیر ترین شخصیات کو ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھانے کے لیے لے جانے والی لاپتا آبدوز ٹائٹن میں آکسیجن ختم ہونے میں صرف ایک گھنٹا رہ گیا جبکہ 48 گھنٹوں سے جاری ریسکیو آپریشن میں کوئی کامیابی نہیں مل سکی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لاپتہ آبدوز میں آکسیجن ختم ہونے میں 1 گھنٹا رہ گیا ہے لیکن اب تک سرچ آپریشن میں کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ہے تاہم ریسکیو ٹیمیں آبدوز میں موجود پانچ افراد کو زندہ بچانے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

سرچ ٹیم نے گزشتہ روز کہا تھا کہ سمندر کی تہہ میں آوازیں سنائی گئی ہے جو ممکنہ طور پر آبدوز کی ہوسکتی ہے۔ آبدوز کی تلاش میں تمام میسر وسائل بروئے کار لا جا رہے ہیں، جس میں امریکا، کینیڈا، برطانیہ کی افواج بھی حصہ لے رہی ہیں۔

آبدوز 5 سیاحوں کو لیکر 18 جون کو اتوار کے روز یو فاؤنڈلینڈ کے ساحل سے تقریباً 600 کلومیٹر دور 111 سال قبل غرقاب ہونے والے عظیم جہاز ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے روانہ ہوئی تھی لیکن پونے دو گھنٹے بعد ہی آبدوز کا رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

لاپتہ آبدوز میں معروف پاکستانی تاجر شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان داؤد بھی موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں