پاکستان پوسٹل سروسز میں بھرتی کے انٹرویو میں دھاندلی کا انکشاف

اپلائی کرنے والے امیدواروں میں سے صرف گنے چنے لوگوں کو انٹرویو کے لئے بلایا گیا


ویب ڈیسک June 22, 2023
اپلائی کرنے والے امیدواروں میں سے صرف گنے چنے لوگوں کو انٹرویو کے لئے بلایا گیا (فوٹو: فائل)

وزارت مواصلات کے ادارے پاکستان پوسٹل سروسز میں بھرتی میں دھاندلی کا انکشاف ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت مواصلات کے ادارے پاکستان پوسٹل سروسز میں خاموشی سے چند گنے چنے امیدواروں کو انٹرویو کیلئے بلا لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھرتی کیلئے بلائے جانے والے امیدواروں کو کال لیٹر بھی ایشو نہیں کیا گیا، ابتدائی مرحلے میں 119 بھرتیاں کی جانی تھیں جس کیلئے ہزاروں کی تعداد میں امیدواروں نے اپلائی کیا تھا تاہم انکشاف ہوا ہے کہ اپلائی کرنے والے امیدواروں میں سے صرف گنے چنے لوگوں کو انٹرویو کے لئے بلایا گیا۔

انٹرویو کیلئے بلائے جانے والے امیدواروں کو بھی کسی قسم کا کال لیٹر نہیں بھیجا گیا البتہ بزریعہ فون امیدواروں کو انٹرویو کیلئے پہنچنے کا کہا گیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پوسٹل سروسز کے اسٹاف لیٹر نہ بھیجنے کے حوالے سے بات کررہے ہیں تاہم پوسٹل سروسز کے ڈائریکٹر ایڈمن فضل کریم بضد ہیں کہ کال لیٹر بھیجے گئے ہیں لیکن ان کی جانب سے کال لیٹر کی کاپی نہیں دیکھائی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں