سرکاری ملازمین کو کل ہی تنخواہیں جاری کرنے کا حکم

ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ عید الاضحی کی وجہ سے جاری کی جائے گی۔


ویب ڈیسک June 22, 2023
ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ عید الاضحی کی وجہ سے جاری کی جائے گی۔

خیبر پختون خوا حکومت نے صوبے کے تمام سرکاری ملازمین کو 23 جون کو تنخواہیں جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ عید قربان کی وجہ سے جاری کی جائے گی۔

صوبے کے مالی حالات کی وجہ سے عید الفطر پر صوبائی ملازمین کو تنخواہیں جاری نہیں کی گئی تھیں، جس کی وجہ سے سرکاری ملازمین مایوسی کا شکار ہوگئے تھے۔

اس مرتبہ صوبائی حکومت نے کل 23 جون کو ایڈوانس تنخواہ دینے کا حکم دے دیا ہے۔

مزید پڑھیں؛ پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا، عید الاضحیٰ 29 جون کو ہوگی

واضح رہے کہ پاکستان میں عید الاضحیٰ 29 جون کو منائی جائے گی۔ وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ 29 جون بروز جمعرات، 30 جون بروز جمعہ اور یکم جولائی بروز ہفتے کو ملک میں عید کی تعطیلات ہوں گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں