عادل راجہ سمیت بیرون ملک مقیم شرپسندوں کو گرفتار کرکے وطن واپس لانے کا فیصلہ

ایف آئی اے نے ناقدین کو گرفتار کرکے لانے کے لیے انٹرپول سے رابطہ کرلیا


طالب فریدی June 22, 2023
ایف آئی اے نے ناقدین کو گرفتار کرکے لانے کے لیے انٹرپول سے رابطہ کرلیا

ایف آئی اے نے بیرون ملک بیٹھ کر سوشل میڈیا پر قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا۔

ایف آئی اے نے تین سو اکسٹھ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی کرکے بیرون ملک مقیم سوشل میڈیا پر متحرک شرپسندوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایف آئی اے نے ناقدین کو گرفتار کرکے لانے کے لیے انٹرپول سے رابطہ کرلیا. اکاؤنٹس ٹریک کرکے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے.

ایف آئی اے کے مطابق مقدمات کے اندراج کے بعد ملزمان کو انٹرپول کی مدد سے واپس لایا جائے گا.

عادل راجہ کی گرفتاری کے لیے انٹرپول کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کی درخواست کردی ہے . عادل راجہ کو جلد گرفتار کرکے پاکستان لایا جائے گا. سوشل میڈیا پر شرانگیزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا لائحہ عمل تیار کیا جارہا ہے.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں