کراچی پولیس کے بھیس میں تلاشی کے بہانے ایک اور گھر کو لوٹ لیا گیا
مسلح افراد پراپرٹی ڈیلر کے گھر سے 22 لاکھ روپے نقد ، 11 لاکھ روپے مالیت کے 2 چیک اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار
ڈسٹرکٹ ویسٹ میں پولیس اور سادہ لباس میں ملبوس افراد کی جانب سے گھروں میں تلاشی کے بہانے گھس کر لوٹ مار کی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا۔
پیر آباد کے علاقے ایوان اتحاد قصبہ کالونی میں رہائش پذیر پراپرٹی ڈیلر کے گھر میں گھس کر لوٹ مار کی واردات کا مقدمہ پیر آباد پولیس نے درج کرلیا۔
مدعی مقدمہ گل دوست جو پراپرٹی کا کام کرتا ہے اس نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب 4 بجے کے قریب وہ گھر میں سو رہا تھا کہ اسے کسی کے کودنے کی آواز سنائی دی اس نے دیکھا کہ ایک شخص سیڑھیوں سے کود کر گھر میں داخل ہوا اور مین گیٹ کھول دیا اور مزید اشخاص گھر میں داخل ہوگئے جس میں 2 پولیس کی وردی اور 5 سادہ لباس میں ملبوس تھے۔
انھوں نے آتے ہی مجھ پر اسلحہ تان لیا اور کہا کہ ہم پولیس والے ہیں گھر کی تلاشی لینا ہے اور گھر کی تلاشی کے دوران الماری میں رکھے ہوئے بیگ میں میری رقم 22 لاکھ روپے نقد ، 2 عدد چیک مالیت 5 لاکھ اور 6 لاکھ روپے ، میرا لائسنس یافتہ 30 بور پستول بمع لوڈ میگزین و 5 گولیاں ، 2 تولے سونے کا سیٹ اور میرا اصل شناختی کارڈ اسلحے کے زور پر چھین کر فرار ہوگئے۔
مدعی کے مطابق جب وہ کچھ منٹوں کے بعد گھر سے باہر نکلا تو وہاں پر کوئی بھی نہیں تھا ، پولیس نے مدعی کے بیان کی روشنی میں مقدمہ نمبر 394 سال 2023 بجرم دفعہ 395 کے تحت درج کر کے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا۔
واضح رہے کہ رواں ماہ 6 جون کو ڈسٹرکٹ ویسٹ کے علاقے مومن آباد میں کپڑے کے تاجر اور 8 جون کو گلشن معمار میں بھی ایک بنگلے میں پولیس اور سادہ لباس افراد نے گھس کر تلاشی کے بہانے لوٹ مار کی تھی ۔