طلاق کے 5 روز بعد بیوی نے بیٹی سمیت خودکشی کرلی
ماں بیٹی گھر میں اکیلی رہائش پزیر تھیں
قیوم آباد کی رہائشی ماں بیٹی زہریلی چیز کھانے سے جاں بحق ہوگئیں ، ماں بیٹی گھر میں اکیلی رہائش پذیر تھیں، جن کا آبائی تعلق فیصل آباد سے تھا۔
ڈیفنس تھانے کی حدود مکان نمبر 8 گلی نمبر 19 طبیبہ مسجد کے قریب سیکٹر 13 بی ایریا قیوم آباد کی رہائشی دو خواتین نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب زہریلی چیز کھالی۔
اطلاع ملنے پر چھیپا ایمبولینسیں موقع پر پہنچ گئیں اور دنوں خواتین کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ ایک خاتون 16 سالہ ماہ نور دختر عمران جاں بحق ہوچکی ہے جبکہ دوسری خاتون 40 سالہ کلثوم زوجہ عمران کی حالت بھی غیر ہے جس کا فوری علاج معالجہ شروع کیا گیا۔
ڈاکٹروں نے خاتون کو بچانے کی دو گھنٹے تک کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی اور دوران علاج دم توڑ گئی۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی خواتین ماں بیٹیاں ہیں جو کافی عرصہ سے مذکورہ گھر میں اکیلی رہائش پذیر تھیں جبکہ ان کا آبائی تعلق فیصل آباد سے ہے۔
رات کو جناح اسپتال میں لیڈی ایم ایل او کی عدم دستیاب کے باعث پولیس نے 174 کی کارروائی کے بعد لاش چھیپا سردخانے میں رکھوا دی۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ماں بیٹی نے چوہے مارگولیاں کھا کر خود کشی کی ہے. خاتون 40 سالہ کلثوم کو5 روزقبل اس کے شوہرعمران نے طلاق دے دی تھی ۔ خاتون نے دلبرداشتہ ہونے کے بعد انتہائی قدم اٹھایا اور خودکشی سےقبل اہل خانہ کوفون کرکےآگاہ بھی کیا تھا۔ متوفیہ کا سابقہ شوہرعمران اسٹیٹ ایجنٹ تھا۔