کاجول کیلئے اجے دیوگن سے شادی کرنا مشکل ترین فیصلہ کیوں تھا

زندگی میں بہت سے مشکل فیصلے کیے ہیں جس میں اجے سے شادی بھی شامل ہے، کاجول


ویب ڈیسک June 22, 2023
(فائل فوٹو)

مشہور بالی ووڈ فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے اسٹار کاجول نے اجے دیوگن سے شادی کو اپنی زندگی کا مشکل ترین فیصلہ قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا کو دیئے ایک حالیہ انٹرویو میں کاجول نے اپنے کیرئیر کے آغاز کے دنوں سمیت زندگی کے دیگر پہلوؤں پر کھل کر بات کی۔

48 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں کئی مشکل فیصلے کئے ہیں جبکہ اجے دیوگن سے شادی بھی ان کی زندگی کے مشکل فیصلوں میں سے ایک تھا۔

کاجول نے بتایا کہ انہوں نے 1992 میں فلم بےخودی سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا اور اس کے بعد بازی گر، دل والے دلہنیا لے جائیں گے، کرن ارجن اور کچھ کچھ ہوتا ہے جیسی فلموں نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ سن 1999 میں جب ان کی اجے سے شادی ہونے والی تھی تو وہ ان کے کیرئیر کا انتہائی اہم موڑ تھا کیونکہ وہ ایک بڑی اسٹار بن چکی تھیں اور انہیں ڈر تھا کہ شادی کے بعد ان کا فلمی کیرئیر ختم ہو جائے گا۔

تاہم کاجول نے رِسک لیتے ہوئے اجے دیوگن سے شادی کا مشکل ترین فیصلہ لیا مگر اِس کے بعد بھی وہ بڑے پردے پر چھائی رہیں۔ اداکارہ نے شادی کے بعد کبھی خوشی کبھی غم اور فنا جیسی فلموں میں کام کیا جو بےحد مقبول ہوئیں۔




یاد رہے کہ کاجول کو بالی ووڈ میں 31 برس مکمل ہوگئے ہیں اور اب نئی ویب سیریز 'دی ٹرائل' اور 'لسٹ اسٹوریز 2' کے ساتھ وہ اپنا او ٹی ٹی ڈیبیو کرنے والی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں