سابق گورنر عمر چیمہ کی اہلیہ احاطہ عدالت سے گرفتار

عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ اپنے شوہر سے ملنے کیلئے عدالت گئی تھیں


ویب ڈیسک June 22, 2023
عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ اپنے شوہر سے ملنے کیلئے عدالت گئی تھیں

پنجاب پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر عمر چیمہ کی اہلیہ کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے عمر چیمہ کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ گرفتار، نظربند کرنے کا فیصلہ

عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ اپنے شوہر سے ملنے کیلئے عدالت پہنچیں۔ جیسے ہی وہ کمرہ عدالت سے باہر نکلیں تو پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق عمر چیمہ کی اہلیہ رابعہ سلطان جناح ہاؤس حملے کی تفتیش میں مطلوب ہیں، ان کی جناح ہاؤس پر 9مئی کو حملے کے دوران موجودگی کے شواہد ملے ہیں، جیو فینسنگ کے ذریعے رابعہ سلطان کی9مئی کو جناح ہاؤس میں موجودگی ثابت ہوئی ہے، پولیس رابعہ سلطان کی تلاش میں تھی جنہیں آج گرفتار کر لیا گیا۔

یاسمین راشد اور محمود الرشید کے ریمانڈ میں توسیع

علاوہ ازیں انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں انتشار انگیز تقاریر کیس کی سماعت ہوئی ۔ عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کردی۔ عدالت نے گلبرگ کے مقدمے میں میاں محمود الرشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی چودہ دن کی توسیع کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں