جنوبی کوریا کے معروف پاپ اسٹار کی گھر سے لاش برآمد
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے 33 سالہ گلوکار نے خودکشی کی ہے
جنوبی کوریا کا نوجوان پاپ اسٹار چوئی سنگ بونگ اپنے گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 33 سالہ پاپ اسٹار نے خودکشی کی ہے جبکہ گلوکار نے موت سے ایک روز قبل اپنے یوٹیوب کمیونٹی پیج پر ایک نوٹ بھی لکھا تھا۔
کے پاپ اسٹار نے مذکورہ نوٹ میں لکھا تھا کہ 'میری احمقانہ غلطی سے متاثر ہونے والے تمام لوگوں سے معافی مانگنا چاہتا ہوں'۔

Another heartbreak news. 😞
یاد رہے کہ سن 2021 میں چوئی سنگ بونگ کی ساکھ کو کینسر اسکینڈل کی وجہ نقصان پہنچا تھا۔ گلوکار نے اپنی کینسر میں مبتلا ہونے کی جھوٹی خبر پھیلا کر علاج کیلئے لوگوں سے امداد وصول کی تھی۔
تاہم حقیقت سامنے آنے کے بعد اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور اسے بےحد شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ گلوکار کی موت پر مداحوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔