پیپلز بس سروس کی موبائل ایپ کا افتتاح
اس بس سروس میں کارڈ سسٹم جلد متعارف کراوایا جائے گا، بسز میں کیمرے لگے ہوئے ہیں جن سے ہرچیز مانیٹر ہوگی، شرجیل میمن
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے پیپلز بس سروس کی موبائل ایپ کا افتتاح کر دیا۔
کراچی میں ایپ لانچ کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز بس سروس کو مختلف شہروں میں بڑھانے کی کوشش ہے، یہ ایپ پیپلز بس سروس میں سفر کرنے والوں کو مزید سہولیات فراہم کرے گی۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ اس بس سروس میں کارڈ سسٹم جلد متعارف کراوایا جائے گا، بسز میں کیمرے لگے ہوئے ہیں جن سے ہرچیز مانیٹر ہوگی، عوام ناخوشگوار رویہ رکھنے والے عملے کی تصویر بروقت حکام تک پہنچا سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کے لئے کروڑوں روپے کی سبسڈی دے رہی ہے، برقی ٹیکسی بھی جلد کراچی میں شروع ہوگی، بی آر ٹی ریڈ لائن اچھی بی آر ٹی ہوگی، بایو گیس پر بسز چلیں گی۔
انہوں نے کہا کہ صرف الیکشن کی بات نہیں کرنی بلکہ عوام کو ریلیف بھی دینا ہے، پاکستان بھر کا سب سے اولین مسئلہ معیشت کی بحالی ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز کو ملکی معیشت کے لیے مل کر بیٹھنا ہوگا۔
انہوں ںے مزید کہا کہ زراعت سے برآمدات میں اضافہ ہوگا، زراعت اس ملک کی رہڑھ کی ہڈی ہے۔