اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز عثمان قمر زینب علی نے گولڈ میڈلز جیت لیے

ایونٹ میں پاکستان کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ بدستور جاری ہے

فوٹو: ایکسپریس

پاکستان کے عثمان قمر اور زینب علی رضا نے 16 ویں اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز کے سائیکلنگ ایونٹ میں گولڈ میڈلز جیت لیے۔

عثمان قمر نے ٹائم ٹرائل کی 2 کلومیٹر روڈ ریس کا فاصلہ 7 منٹ 21.59 سیکنڈ میں جبکہ زینب علی رضا نے 2 کلومیٹر کا فاصلہ 6 منٹ 49.29 سیکنڈ میں مکمل کیا، عثمان قمر اب تک ورلڈ گیمز میں 2 گولڈ میڈلز اپنے نام کرچکے ہیں۔

پاکستان کے محمد سفیر عابد رضوی نے 25 کلومیٹر ریس کا فاصلہ 53 منٹ 34.85 سیکنڈ میں مکمل کرکے سلور میڈل جیت لیا، پاور لفٹنگ ایونٹ کے 83 ویٹ کلاس کیٹیگری کے اسکواٹ میں سلور، بینچ پریس میں برونز، ڈیڈ لفٹ میں برونز اور مجموعی طور پر250 کے جی وزن اٹھانے کے ساتھ کمبائنڈ ویٹ میں سلور میڈل اپنے نام کیا۔

ماریہ منظور نے 69 ویٹ کلاس کیٹیگری کے بینچ پریس میں سلور جبکہ کمبائنڈ ویٹ میں برونز میڈل جیتا، ایتھلیٹکس کی 400 میٹر ریس کے کوارٹر فائنل میں ثناء 1 منٹ 26.82 کے ساتھ چوتھے نمبر پر آئیں جبکہ بیڈمنٹن میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 21-18 اور 21-15 جبکہ مکاؤ چائنا نے 21-17 اور 21-15 سے شکست دی۔


فیلڈ ہاکی مکس ایونٹ میں پاکستان نے پیراگوئے کو 5 صفر سے شکست دی، دوسرے میچ میں پاکستان نے بلغاریہ کو 5-4 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

باسکٹ بال ویمنز ایونٹ میں بلغاریہ نے پاکستان کیخلاف 11 کے مقابلے میں 21 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی، ٹیبل ٹینس کے یونیفائڈ مینز ایونٹ میں پاکستان کے امتیشام دانش اور عدیل خان نے فرانس کیخلاف 3-2 سے کامیابی حاصل کرکے برونز میڈل جیت لیا۔

خواتین ایونٹ میں پاکستان کی فائزہ قمر اور ایمان عامر نے سعودی عرب کیخلاف 3 صفر کی فتح کے ساتھ برونز میڈل اپنے نام کیا، سوئمنگ ایونٹس 25 میٹر فری اسٹائل میں پاکستان کے حسن پٹیل نے چھٹی، خواتین کی 25 فری اسٹائل میں پاکستان کی آمنہ مومن نے آٹھویں جبکہ فاطمہ خان نے 25 میٹر فری اسٹائل میں پانچویں پوزیشن حاصل کی پاکستان کے تینوں سوئیمرز نے ورلڈ گیمز میں اپنے انفرادی ریکارڈز کو بہتر بنایا ہے۔

پاورلفٹنگ ایونٹ کے 83 ویٹ کلاس کیٹیگری کے اسکواٹ میں پاکستان کے حیدر احمد نے سلور، بینچ پریس میں برونز، ڈیڈ لفٹ میں برونزاورمکموعی طورپر250 کے جی وزن اٹھانے کے ساتھ کمبائنڈ ویٹ میں سلور میڈل اپنے نام کیا۔
Load Next Story