کراچی کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحق

ماڈل کالونی شیٹ نمبر 25 میں 40 سالہ محمد غنی اور اورنگی ٹاؤن ساڑھے گیارہ میں محمد طلحہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوئے


Staff Reporter June 22, 2023
فوٹو: فائل

ملیر ماڈل کالونی اور اورنگی ٹاؤن میں کرنٹ لگنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ملیر کے علاقے ماڈل کالونی شیٹ نمبر 25 میں شٹرنگ کی دکان میں 40 سالہ محمد غنی نامی شخص ویلڈنگ کررہا تھا کہ اچانک کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق متوفی ماڈل کالونی کا رہائشی تھا جس کی لاش قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔

اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ چشتی نگر میں زیر تعیمر عمارت میں کام کے دوران 18 سالہ مزدور محمد طلحہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں