وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات میں مزید ایک دن کا اضافہ کردیا

عید کی چھٹیاں 28 جون تا یکم جولائی ہوں گی۔


ویب ڈیسک June 22, 2023
فوٹو : فائل

وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ کی تعطلات میں مزید ایک دن کا اضافہ کرتے ہوئے چار دن کی چھٹی دینے کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے عید قرباں پر 28 جون تا یکم جولائی چار روز کی تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یوں اتوار 2 جولائی کی چھٹی کوملا کر سرکاری ملازمین عیدالاضحیٰ کی مجموعی طور پر 5 چھٹیاں منائیں گے، وفاقی حکومت نے چھٹیوں میں اضافہ سرکاری ملازمین کے اصرار پر کیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی چھٹیوں کا اطلاق سٹیٹ بینک پر نہیں ہوگا، ایف بی آر اور اسٹیٹ بنک 28 جون کی چھٹی کا خود فیصلہ کریں گے، مالی سال کے اختتام کی وجہ سے بینکنگ سیکٹر پر بہت پریشر ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے عیدقرباں کی تین روزہ تعطیلات ( 29 جون تا یکم جولائی) کا اعلان کیا تھا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں