بلوچستان میں سورج آگ برسانے لگا سبی میں گرمی سے 2 افراد جاں بحق

سبی میں درجہ حرارت 52 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، لو لگنے سے بیس سے زائد شہری بے ہوش ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا

فوٹو: فائل

بلوچستان کے علاقے سبی میں گرمی کی وجہ سے دو افراد جاں بحق جبکہ 20 کی حالت غیر ہوگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سبی میں دن کے وقت درجہ حرارت 52 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہوا۔ شدید گرمی اور لو کی وجہ سے متعدد لوگوں کی حالت غیر ہوئی۔


گرمی کے باعث دو درجن سے زائد افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے دو انتقال کرگئے جبکہ بیس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

طبی ماہرین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گرمی کے دوران دن کے اوقات میں غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں اور اگر مجبوری ہوتو سر اور جسم کو ڈھانپ کر نکلیں، جبکہ پانی اور نکمیات کو برقرار رکھنے کے لیے زیادہ سے زیادہ او آر ایس کا استعمال کریں۔
Load Next Story