گیس بحران ٹل گیا قطر سے ایل این جی کارگو پاکستان پہنچ گئے

گھریلو صارفین کے لیے بھی گیس کا پریشر بہتر ہورہا ہے

گھریلو صارفین کے لیے بھی گیس کا پریشر بہتر ہورہا ہے —فائل فوٹو

قطر سے منگوائے گئے ایل این جی کارگو پاکستان پہنچ گئے۔

سوئی سدرن ذرائع کے مطابق سمندری طوفان کی وجہ سے ایل این جی کارگو تاخیر سے پاکستان پہنچے ہیں، یہ ایل این جی سسٹم میں شامل ہونے سے گیس بحران ٹل گیا ہے اور توانائی، کھاد سمیت تمام صنعتوں کی گیس مکمل بحال کردی گئی ہے جبکہ گھریلو صارفین کے لیے بھی گیس کا پریشر بہتر ہورہا ہے۔


یہ بھی پڑھیں: اوگرا نے گیس کی قیمت میں 50 فیصد تک ہوشربا اضافے کی منظوری دے دی

سوئی ناردرن حکام کا کہنا ہے کہ سسٹم میں 1800 ملین کیوبک گیس موجودہے اور اس وقت گیس کے شارٹ فال کا سامنا نہیں، جس گھر سے کمپریسر پکڑا گیا وہاں میٹرکاٹ دیا جائیگا۔
Load Next Story