جاپان پاکستان کو 24 ملین ڈالر گرانٹ دے گا معاہدہ طے

جاپانی گرانٹ ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ اسکالر شپ پروگرام کے لیے ہوگی


Numainda Express June 23, 2023
جاپانی گرانٹ ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ اسکالر شپ پروگرام کے لیے ہوگی۔ فوٹو: نیٹ

جاپان پاکستان کو 2.4 ملین ڈالرکی گرانٹ فراہم کریگا۔

جاپان ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ اسکالرشپ پروگرام (جے ڈی ایس) برائے سال 2023 کیلیے پاکستان کو 2.4 ملین ڈالرکی گرانٹ فراہم کریگا۔ اس حوالے سے پاکستان اور جاپان کی حکومتوں کے درمیان ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ اسکالرشپ پروگرام (جے ڈی ایس) کے لیے گرانٹ کامعاہدہ طے پاگیا۔

یہ بھی پڑھیں: نوادرات کا تحفظ، اسکولوں کی اپ گریڈیشن، پاک جاپان معاہدہ طے

وزارتِ اقتصادی امور کے مطابق پاکستان اور جاپان کی حکومتوں کے درمیان ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ اسکالرشپ پروگرام (جے ڈی ایس) برائے سال 2023 کے حوالے سے نوٹوں کے تبادلے اور گرانٹ کے معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت اقتصادی امور میں ہوئی۔

گرانٹ کے تحت فیڈرل سول سروس افسران کو جاپان کی یونیورسٹیوں میں ڈاکٹریٹ پروگرام کے لیے وظائف دیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں