9مئی واقعات اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت منظور

ہائیکورٹ نے پولیس کو اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی گرفتاری سے روک دیا

(فوٹو فائل)

9 مئی سے متعلقہ واقعات پر تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔

درخواستِ ضمانت پر سماعت جسٹس ارباب محمد طاہر نے کی۔ عدالت نے ایک ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔


ہائیکورٹ نے پولیس کو اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی گرفتاری سے روکتے ہوئے 10 جولائی تک پولیس سے ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ سیشن کورٹ نے تین روز قبل شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی ضمانت خارج کی تھی۔
Load Next Story