معدنیات کی ویلیوایڈیشن کر کے 200 ارب ڈالر کی برآمدات ممکن

معدنیات واحد شعبہ ہے کہ جو ملک کو معاشی بحران سے نکال کر ترقی کی جانب گامزن کر سکتا ہے

معدنیات واحد شعبہ ہے کہ جو ملک کو معاشی بحران سے نکال کر ترقی کی جانب گامزن کر سکتا ہے۔ فوٹو: فائل

معدنیات کی ویلیو ایڈیشن کر کے 150 سے 200 ارب ڈالر کی برآمدات ممکن ہے۔

سول ملٹری اسپیشل انویسٹمنٹ کونسل اپنی سرمایہ کاری کی حکمت عملی میں معدنیات سے کیمیکلز کی تیاری کے غیر روایتی شعبے کو بھی شامل کرے تاکہ ویلیوایڈڈ معدنی مصنوعات کی کھربوں ڈالر کی عالمی تجارت میں پاکستان بھی اپنا اہم حصہ شامل کر سکے۔

پاکستان 92 اقسام کی معدنیات سے مالا مال ہے جس کی ویلیو ایڈیشن کو فروغ دے کر پاکستان عالمی سطح پر نئی کیمیکلز مصنوعات متعارف کرانے کی صلاحیت رکھتا ہے، فی الوقت پاکستان سے خام معدنیات نکال کر سستے داموں پر برآمد کیا جا رہا ہے۔


یہ بھی پڑھیں: نئی ٹریڈنگ اسکیم؛ پاکستان، برطانیہ کو 94 فیصد مصنوعات ڈیوٹی فری برآمد کرسکے گا

معدنیات واحد شعبہ ہے کہ جو ملک کو معاشی بحران سے نکال کر ترقی کی جانب گامزن کر سکتا ہے، اس شعبے میں ویلیوایڈیشن کو فروغ دے کر ویلیوایڈڈ معدنی مصنوعات کو مہنگے داموں پر برآمد کیا جاسکتا ہے۔

لسبیلہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری متعدد اقسام کی معدنیات کی ویلیوایڈیشن پر کام کر رہا ہے اور اس ضمن میں لسبیلہ چیمبر نے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اشتراک سے ملک کی سرفہرست متحرک منرلز پراسیسنگ ریسرچ لیب کے قیام کا خاکہ بھی مرتب کرلیا ہے لیکن بدقسمتی سے اس جدید لیب کے منصوبے میں متعدد بیوروکریٹک رکاوٹوں کا سامنا ہے۔

لسبیلہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اسماعیل ستار نے ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کہا کہ اگر ہمیں جاری معاشی بدحالی اور تجارتی خسارے چھٹکارا حاصل کرنا ہے تو ہمیں درآمدی کیمیکلز کی کھپت میں کمی کے لیے انڈسٹری میں استعمال ہونے والے مطلوبہ کیمیکلز کو مقامی سطح پر تیار کرنا ہو گا۔
Load Next Story