سلیمان ’فادرڈے‘ کو یاد گار بنانے کیلیے والد کے ہمراہ آبدوز پر گیا تھا پھوپھی

ٹائٹن آبدوز 18 جون کو سفر پر روانہ ہوئی تھی اور پونے 2 گھنٹے بعد ہی رابطہ منقطع ہوگیا تھا


ویب ڈیسک June 23, 2023
سمندر میں دھماکے سے پھٹنے والی آبدوز میں پاکستانی تاجر شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان بھی موجود تھے؛ فوٹو: فائل

داؤد فیملی کا کہنا ہے کہ 19 سالہ سلیمان ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھنے کے سفر سے خوفزدہ تھے لیکن والد شہزادہ داؤد کو خوش کرنے کے لیے فادر ڈے پر اس سفر پر جانے کو تیار ہوئے۔

ٹائٹن آبدوز میں ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھنے جانے والے شہزادہ داؤد کی بڑی بہن عزم داؤد نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا بھانجا سلیمان داؤد اس سفر سے خوف زدہ تھا لیکن فادرز ڈے پر والد کو خوش کرنے کی خاطر راضی ہوگیا تھا۔

سلیمان داؤد اسکاٹ لینڈ کی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر رہے تھے۔ یونیورسٹی کے اساتذہ اور ساتھی طلبا ناگہانی حادثے میں سلیمان داؤد کے انتقال کرجانے پر افسردہ ہیں اور اہل خانہ سے اپنے غم و دکھ کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لاپتا آبدوز ٹائٹن میں موجود پاکستانی تاجر شہزادہ داؤد کون ہیں؟

آبدوز کی تلاش کے دوران شہزادہ داؤد کی اہلیہ اور بیٹی ریسکیو مقام پر موجود رہیں۔



قبل ازیں حسین اینڈ کلثوم داؤد فیملی نے بھی اپنے پیاروں کی حادثے میں انتقال کرجانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پیارے بچے سمندر میں حادثے کا شکار ہوجانے والی آبدوز میں موجود تھے۔ ہم ٹائٹین آبدوز میں موجود دیگر مسافروں کے خاندانوں سے بھی اظہار افسوس کرتے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں : لاپتا آبدوز کے نقائص پر5 سال قبل آواز اُٹھانے والے ڈائریکٹر کو نوکری سے نکال دیا گیا تھا

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہمارے پیاروں کی تعزیت کرنے، ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے اور اہل خانہ کے ساتھ اس مشکل وقت میں کھڑے رہنے والے ایک ایک فرد کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں