رکی پونٹنگ نے انگلش ٹیم کی کوچنگ کی پیشکش کا انکشاف کردیا

ٹیم کی کوچنگ کیلئے انگلیںڈ کرکٹ بورڈ کے سربراہ رابرٹ کِی نے مجھے فون کیا تھا، سابق کپتان

ٹیم کی کوچنگ کیلئے انگلیںڈ کرکٹ بورڈ کے سربراہ رابرٹ کِی نے مجھے فون کیا تھا، سابق کپتان (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے انگلش ٹیم کو کوچنگ کی پیشکش سے متعلق انکشاف کردیا۔

ایشز سیریز میں بطور کمنٹیٹر براڈ کاسٹر کے ساتھ منسلک ہونیوالے سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے انگلش ٹیم کی کوچنگ سے متعلق پیشکش پر بتایا کہ برینڈن میک کولم سے قبل کوچنگ کیلئے کہا گیا تھا تاہم انہوں نے انکار کردیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے رابرٹ کی نے فون کیے تھے تاہم اسوقت میں انٹرنیشنل کرکٹ میں کوچ بننے کیلئے تیار نہیں تھا، اس حوالے سے برینڈن سے بھی بات چیت کی تھی۔


مزید پڑھیں: بابراعظم نے رکی پونٹنگ کی ستائش کو اعزاز قرار دے دیا

سابق کپتان نے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے زندگی میں بہت سفر کیا ہے تاہم اب بچوں کو ٹائم دینا چاہتا ہوں۔

واضح رہے کہ مئی 2022 میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان برینڈن میک کولم کو انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا ۔

برینڈن میک کولم 101 ٹیسٹ میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں جب کہ 2012 سے 2016 کے درمیان نیوزی لینڈ کے کپتان بھی رہ چکے ہیں۔
Load Next Story