محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سُنا دی

نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ مری میں لینڈ بھی سلائیڈنگ کا خدشہ ہے

(فائل فوٹو)

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 24 جون سے پنجاب سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 25 جون سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

24 سے 30 جون کے دوران لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال ، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات موسلادھار بارش بھی توقع ہے۔


علاوہ ازیں 24 سے 29 جون کے دوران ڈی جی خان، راجن پور، ملتان، بھکر، لیہ، کوٹ ادو، بہاولپور، بہاولنگر، ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر تیز بارش کی متوقع ہے۔

پی ڈی ایم اے نے کہا کہ موسلا دھار بارش کے باعث 26 اور 27 جون کو لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور گوجرانوالہ کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ مری میں لینڈ بھی سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق موسلا دھار بارشوں سے 27 جون کو ڈی جی خان میں سیلابی صورت حال کا خطرہ ہے۔ پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ مسافر اور سیاح حضرات خراب موسم میں ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے محتاط رہیں۔

شہری ہنگامی صورتحال میں مدد کے لیے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔
Load Next Story