مینز ایمرجنگ ایشیاکپ کیلئے پاکستان شاہینز کا اعلان

وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث ٹیم کی قیادت کریں گے


ویب ڈیسک June 23, 2023
وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث ٹیم کی قیادت کریں گے (فوٹو: فائل)

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث اے سی سی مینز ایمرجنگ ایشیاکپ میں حصہ لینے والی پاکستان شاہینز کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، ٹورنامنٹ 14 سے23 جولائی تک سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔

اس ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں شریک ہونگی اور اس میں مجموعی طور پر پندرہ میچز کھیلے جائیں گے۔

پاکستان شاہینز کو گروپ اے میں انڈیا اے، نیپال اور سری لنکا اے کے ساتھ رکھا گیا ہے جبکہ گروپ بی میں افغانستان اے، عمان، بنگلہ دیش اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں شامل ہیں، ہر گروپ سے دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی۔

مزید پڑھیں: ذکا اشرف نے ایشیاکپ کے ہائبرڈ ماڈل کو ''ناانصافی'' قرار دیدیا

محمد حارث 5 ون ڈے انٹرنیشنل اور 9 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں اور وہ پہلی مرتبہ پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے۔

پاکستانی شاہینز کا اسکواڈ:

کپتان محمد حارث، عمیر بن یوسف نائب کپتان، عماد بٹ، ارشد اقبال، حسیب اللہ، کامران غلام، مہران ممتاز، مبصر خان، محمد وسیم جونیئر، قاسم اکرم، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، شاہنواز دھانی، سفیان مقیم اور طیب طاہر شامل ہیں۔

ریزرو کھلاڑیوں میں عبدالواحد بنگلزئی، محمدعباس آفریدی، محمد جنید اور روحیل نذیر شامل ہیں۔

پاکستان شاہینز کے کرکٹرز 3 جولائی کو لاہور میں جمع ہوں گے جہاں وہ 4 جولائی سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں کیمپ میں حصہ لیں گے، ٹیم 12 جولائی کو سری لنکا پہنچے گی۔

پاکستانی شاہینز ایونٹ میں پہلا میچ 14 جولائی کو نیپال، 16 کو انڈیا اے اور 18 جولائی کو سری لنکا اے کے مدمقابل آئیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں