امریکا بھارت بڑھتے تعلقات سے پاکستان غیر محفوظ نہیں ہوجائے گا وزیر خارجہ
پاکستان کےلیے ضروری ہے دنیا کی سیاست سے تھوڑا دور رہے اور اپنے اوپر توجہ دے، بلاول بھٹو زرداری
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امریکا بھارت بڑھتے تعلقات سے پاکستان غیر محفوظ نہیں ہوجائے گا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کےلیے ضروری ہے دنیا کی سیاست سے تھوڑا دور رہے اور اپنے اوپر توجہ دے، میں نہیں سمجھتا کہ امریکا بھارت کے درمیان بڑھتے تعلقات سے پاکستان امریکا سمیت عالمی برادری سے تعلقات کے حوالے سے غیر محفوظ ہوجائے گا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ جب اپنے معاشی مسائل حل ہوجائیں تو پھر دنیا میں اپنے اہداف حاصل کریں، ہم پہلے بھی اپنے بل بوتے پر کھڑے تھے آگے بھی کھڑے رہیں گے، امریکا بھارت کے مشترکہ اعلامیے کی وجہ سے نہیں بلکہ ہم خود اپنے ملک کی خاطر دہشت گردی کیخلاف جنگ کررہے ہیں۔