مودی کا دورہ امریکا کا پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ

پاکستان اپنی سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے، امریکا بھارت اعلامیہ


ویب ڈیسک June 23, 2023
بھارتی وزیراعظم مودی امریکا کے دورے پر پہنچے ہیں؛ فوٹو: فائل

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی امریکا کے دورے پر ہیں جس کے دوران وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیہ میں پاکستان سے دہشت گردوں کے خلاف مزید کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی سی سی کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر جو بائیڈن سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بی بی سی کے مطابق ملاقات کے بعد جاری مشترکہ بیان میں سرحد پار سے پراکسی گروہوں کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اپنی سرزمین کو دہشت گرد حملوں کے لیے استعمال نہ ہونے دیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں : مودی کی آمد: وائٹ ہاؤس کے باہر مسلمان، سکھ اور کرسچن کمونیٹیز کا احتجاج

یہ پہلا موقع نہیں جب بھارت نے مذموم سازشں رچا کر اور لغو و بے بنیاد الزامات لگا کر پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہو۔ بھارت، امریکا سمیت دیگر عالمی قوتوں کو شیشے میں اتارنے کے لیے جھوٹی کہانیاں بھی گھڑتا ہے جس کی مثالیں درجنوں فالس فلیگ آپریشنز ہیں۔

امریکا بھی بھارت کے زہریلے اور جھوٹے پروپیگنڈے میں آجاتا ہے حالانکہ امریکا یہ بھی تسلیم کرتا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان کے عوام اور فوج نے دی ہیں۔

یاد رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی گزشتہ روز امریکا کے دورے پر پہنچے ہیں اور انھوں نے امریکی کانگریس سے بھی خطاب کیا تھا۔

بھارتی وزیر اعظم کی آمد پر وائٹ ہاؤس کے سامنے مسلم، سکھ اور عیسائی کمیونیٹی نے شدید احتجاج کیا اور مودی کے ظالمانہ اقدامات کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرکے رکھ دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں