شاہ رُخ خان کی بیٹی سہانا نے کروڑوں روپے کی زرعی اراضی خرید لی

سہانا خان کی 1.5 ایکڑ کی زرعی زمین کی قیمت 12.19 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے


ویب ڈیسک June 23, 2023
(فائل فوٹو)

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رُخ خان کی بیٹی سہانا خان نے 12 کروڑ روپے سے زائد کی مالیت کی زرعی زمین خرید لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی سہانا خان نے یہ زمین علی باغ کے ایک گاؤں میں خریدی ہے۔

سہانا خان کی 1.5 ایکڑ کی زرعی زمین کی قیمت 12.19 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے جس یہ پراپرٹی ڈیجا وو فارم پرائیویٹ لمیٹڈ کے نام پر رجسٹرڈ کرائی گئی ہے۔


سہانا خان اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بیوٹی برانڈ کی ایمبسیڈر بھی ہیں۔ اِن دنوں اداکارہ اپنی ڈیبیو ویب سیریز 'دی آرچیز' کی تشہیر میں مصروف ہیں۔


یاد رہے کہ شاہ رُخ خان کے بیٹے آریان خان بطورِ رائٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فلمی دنیا میں قدم رکھ چکے ہیں اور اب کنگ خان کی ان کی بیٹی بھی والد کے نقشِ قدم پر چل پڑی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں