کورنگی میں زیرزمین پانی کے ٹینک میں ڈوب کر 6 سالہ بچہ جاں بحق

کم سن شایان بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ خالی مکان میں بنے ہوئے زیرزمین پانی کے ٹینک میں جاگرا


Staff Reporter June 23, 2023
فوٹو: فائل

باغ کورنگی میں زیر زمین پانی کے ٹینک میں ڈوب کر 6 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

اندوہناک واقعہ باغ کورنگی سیکٹر 10 اے میں پیش آیا جہاں گھر کے زیر زمین پانی کے ٹینک میں گرنے کے بعد کمسن لڑکا ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

اس حوالے سے ایس ایچ او عوامی کالونی جمال لغاری نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 6 سالہ شایان کے نام سے کی گئی جو محلے میں بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا، اس دوران شایان گلی میں 60 گز کے پلاٹ پر بنے ہوئے پرانے مکان کے ٹینک میں گر گیا۔

مذکورہ مکان میں کسی کی رہائش نہیں تھی، شایان کے ٹینک میں گرنے کی اطلاع پر اہلخانہ اور اہل محلہ جمع ہوگئے اور انھوں نے فوری طور پر کمسن لڑکے کو نکال کر جناح اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں