وزیراعظم اہم امور پر مشاورت کیلیے تین روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے

شہباز شریف لندن میں نوازشریف سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں عام انتخابات سمیت دیگر امور پر تفصیلی مشاورت ہوگی

فوٹو فائل

وزیراعظم شہباز شریف فرانس کا دورہ مکمل کر کے نجی دورے پر لندن پہنچ گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف لندن میں تین روز قیام کریں گے اور اس دوران وہ نواز شریف سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

لیگی ذرائع کے مطابق نوازشریف اور شہباز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں آئندہ عام انتخابات، اتحادیوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور نگراں وزیراعطم کے نام پر مشاورت ہوگی۔


مزید پڑھیں: شہباز شریف کا عام انتخابات کی تاریخ اور نگراں وزیراعظم پر نوازشریف سے مشاورت کا فیصلہ

علاوہ ازیں نوازشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا اہم پارٹی اجلاس بھی ہوگا، جس میں لیگی قائدین بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور نواز شریف ملاقات میں آئندہ عام انتخابات کی تاریخ سمیت دیگر اہم معاملات پر بھی مشاورت ہوگی۔
Load Next Story