پولیس مقابلے میں زخمی2 بھتہ خور گرفتار2 ڈکیت پکڑے گئے
پولیس نے87 چھاپوں میں 83 ملزمان گرفتار کرکے 26 ہتھیار اور منشیات برآمد کرلی
شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس و رینجرز نے چھاپہ مار کارروائیوں اور ٹارگٹڈ آپریشن میں 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ پولیس نے 24 گھنٹے کے دوران 83 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس نے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے محمد عمران عرف ببلو اور نعمان عرف کباڑی کو گرفتار کرلیا ، ایس پی سٹی شیراز نذیر کے مطابق ملزمان اسٹریٹ کرائم اور گھروں میں ڈکیتی کی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے،گارڈن کے علاقے میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی کے دوران مقابلے میں2 ملزمان طارق اور فاروق کو گرفتار کرلیے گئے۔
شیراز نذیر نے بتایا کہ ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے اور وہ بھتہ وصولی کئی وارداتوں میں مطلوب ہیں ملزمان وقوعے کے وقت ایک تاجر سے بھتہ وصول کرنے آئے تھے، فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ملزم زخمی ہوگئے جنھیں طبی امداد کی غرض سے سول اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے، پولیس نے 83 ملزمان کو گرفتار کرلیا،ملزمان کے قبضے سے 26 اقسام کے ہتھیار اور منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔