سندھ سے سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب کے لیے شیڈول جاری

نشست پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل رضاعابدی کے استعفے کے بعد خالی ہوئی


Staff Reporter May 01, 2014
نشست پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل رضاعابدی کے استعفے کے بعد خالی ہوئی۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے سندھ سے سینیٹ کی خالی ہونے والی نشست پر انتخاب کیلیے الیکشن شیڈول جاری کردیا ہے۔

یہ نشست پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل رضاعابدی کے استعفے کے بعد خالی ہوئی ہے ، الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 2مئی کو پبلک نوٹس جاری ہوگا، 5تا 6مئی کو امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع ہونگے، 7تا 8مئی کوکاغذات نامزدگیوں کی جانچ پڑتال کی جائے گی، 9مئی کو اپیلیں جمع کرائی جائیں گی، 12مئی کو اپیلوں پر فیصلے ہونگے، 15مئی کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے، اسی روز امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی جائے گی، 16مئی کو سندھ اسمبلی میں صبح 9سے 4بجے تک پولنگ ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں