آذربائیجان ایئرلائنز کو باکو سے تین شہروں تک فلائٹ آپریشنز کی اجازت دینے کا فیصلہ

فلائٹ آپریشنز کی اجازت کا فیصلہ وفاقی وزیرِ ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق سے آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات میں کیا گیا


Staff Reporter June 23, 2023
وفاقی وزیرِ ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف کی ملاقات ہوئی جس میں فضائی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا(فوٹو: ایکسپریس)

آذربائیجان ایئر لائنز (AZAL) کو باکو سے لاہور ،کراچی اور اسلام آباد فلائٹ آپریشنز کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق وفاقی وزیرِ ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف کی ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوران ملاقات دونوں ممالک کے درمیان فضائی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس ملاقات کے بعد آذربائیجان ایئر لائنز کو باکو سے لاہور ،کراچی اور اسلام آباد فلائٹ آپریشنز کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس حوالے سے پی آئی اے اور آذربائیجان ایئر لائنز کے مابین کوڈ شیئرنگ پر انڈراسٹینڈنگ ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین گہرے مذہبی،ثقافتی اور برادرانہ تعلقات ہیں، باہمی پروازوں کے فروغ سے دونوں ممالک کے درمیان سیاحت اور تجارت کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ آذربائیجان کے وزیرِ آئی ٹی/ٹرانسپورٹ کا جولائی کے وسط میں پاکستان کا دورہ متوقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔