ٹیم کیلیے کچھ نہ کر سکا تو خود ہی چھوڑ جاؤں گا عماد وسیم

سلیکشن معاملات میرے کنٹرول میں نہیں،مہارت اور صلاحیت سے کم بیک کیا، آل راؤنڈر


Saleem Khaliq June 24, 2023
ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی باعث فخر ہوگی، آل راؤنڈر۔ فوٹو: پی سی بی

عماد وسیم نے کہا کہ اپنی مہارت اور صلاحیتوں پر یقین کی بدولت کم بیک کیا، ٹیم کیلیے کچھ کر دکھانے کے قابل نہ ہوا تو خود ہی چھوڑ جاؤں گا۔

پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pkکو خصوصی انٹرویو میں عماد وسیم نے کہا کہ قومی ٹیم میں کم بیک پر سب کچھ نارمل رہا مگر ملک کیلیے کھیلنے کا ایک خوشگوار احساس تھا۔

ورلڈکپ میں شرکت کے امکانات پر انھوں نے کہا کہ میں سلیکشن کے معاملات پر بالکل نہیں سوچتا، یہ میرے کنٹرول میں نہیں ہے، سلیکٹرز کو جو فیصلہ کرنا ہے وہ کرتے ہیں،میں ورلڈکپ کیلیے دستیاب ہوں،سلیکشن یا کپتانی کا نہیں سوچتا، جو ذمہ داری میرے ہاتھ میں ہے میں اس سے لطف اندوز ہوتا ہوں، اگر میری ضرورت محسوس ہوتو میگا ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی باعث فخر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: اگر سلیکٹرز نے بغیر کسی وجہ ڈراپ کیا تو خاموش نہیں بیٹھوں گا، عماد وسیم

انھوں نے کہا کہ میں ابھی ایشیا کپ کے بارے میں نہیں سوچ رہا، اپنی پریکٹس پر توجہ مرکوز ہے، بھارت پچز سے عموما اسپنرز کو مدد ملتی ہے مگر یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ کس طرح کی کنڈیشنز ملتی ہیں،وہاں باؤنڈریز بھی چھوٹی ہوتی ہیں،بیٹرز کو زیادہ سازگار ماحول ملتا ہے۔

اپنی بیٹنگ کارکردگی کے سوال پر عماد وسیم نے کہا کہ میں نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کی 2اننگز میں بڑا اسکور نہیں کرپایا ،شارجہ میں افغانستان کیخلاف اچھی بیٹنگ سے اعتماد بہتر ہوا،اب بیٹنگ اور بولنگ میں عمدہ فارم برقرار ہے، میں چاہتا ہوں کہ صلاحیتوں کو مزید نکھاروں اور کارکردگی میں تسلسل برقرار رکھوں۔

مزید پڑھیں: بابراعظم اور عماد وسیم ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے

انھوں نے کہا کہ میں مشکل وقت میں بھی اپنی مہارت اور صلاحیتوں پر یقین رکھتا ہوں،لیگ ہو یا کسی اور سطح کی کرکٹ میں پورے جذبے کے ساتھ کھیلتا ہوں، میں بخوبی جانتا ہوں کہ عمدہ کارکردگی سے ہی ٹیم میں کا راستہ بنتا ہے،جب محسوس ہوا کہ اسکواڈ کیلیے کچھ کر دکھانے کی قابل نہیں رہا تو خود ہی چھوڑ جاؤں گا۔

بھارت کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر ہرانے کا الگ ہی مزا ہوگا

عماد وسیم نے کہا کہ بھارت کیخلاف میچ میں بڑی توقعات ہوتی ہیں، بڑے مقابلے میں سب کوشش بھی زیادہ کرتے ہیں کہ اچھی کارکردگی سے اپنا نام بنائیں مگر اب اتنے میچز ہوتے ہیں کہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی دبائو برداشت کرتے ہوئے کھیلتے ہیں،اگر کسی ٹیم کو ہوم گرائونڈ پر ہرائیں تو الگ ہی مزا ہوتا ہے، ورلڈکپ کے دوران اگر پاکستان ٹیم ایسا کرنے میں کامیاب ہوئی تو بڑی خوشی کی بات ہو گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |