سابق بھارتی کرکٹر نے نیدرلینڈز میں ہندوستانی ریسٹورنٹ کھول لیا
آئی پی ایل اسٹار کی کھانے پکانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
سابق بھارتی کرکٹر اور انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں چنئی سپر کنگز کی نمائندگی کرنے والے سریش رائنا نے نیدرلینڈز کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں ریسٹورنٹ کھول لیا۔
سابق بھارتی کرکٹر نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ میں ایمسٹرڈیم میں رائنا انڈین ریسٹورنٹ کو متعارف کراتے ہوئے پُرجوش ہوں، ریسٹورنٹ میں صارفین کو ہندوستانی کھانوں کا مستند ذائقہ فراہم کیا جائے گا۔
سریش رائنا نے ٹوئٹر پر کھانے پکانے کی اپنی تصاویر بھی شیئر کیں اور لکھا کہ کھانے اور کھانا پکانے کا میرا جذبہ مرکزی حیثیت رکھتا ہے، میں ہندوستانی کھانوں کو یورپ تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرنے کی کوشش کروں گا۔
مزید پڑھیں: رونالڈو کے افطار بنانے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
سابق کرکٹر خود کھانے کے شوقین ہونے کے علاوہ اکثر گھر میں کھانا پکاتے ہوئے اپنی تصویریں شیئر کرچکے ہیں۔
ہندوستان کی نمائندگی کرتے ہوئے سریش رائنا نے 18 ٹیسٹ، 226 ون ڈے اور 78 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیل رکھے ہیں، جس میں انہیں نے 7 ہزار سے زائد رنز بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
مزید پڑھیں: آئی پی ایل؛ گیلی آؤٹ فیلڈ سکھانے پر مداحوں نے بورڈ کو آڑے ہاتھوں لے لیا
رائنا نے آئی پی ایل میں 205 میچ کھیلے ہیں اور ناقابل شکست سنچری سمیت 5 ہزار 500 سے زیادہ رنز بنائے۔
ہندوستانی کرکٹر نے آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگز اور گجرات لائنز کی نمائندگی کی تھی۔