ہفتہ رفتہ مہنگائی 033 فیصد اضافے سے 3405 ہو گئی

20 اشیاء ضروریہ مہنگی، 12 سستی، 19 کی قیمتوں میں استحکام رہا


Irshad Ansari June 24, 2023
آٹا 4.95، آلو 2.6، چینی2.49 فیصد مہنگی، چکن، بیف، مٹن بھی مہنگا ہوا (فوٹو: فائل)

ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔

گزشتہ روز ختم ہونے والے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں0.33 فیصد مزید اضافہ ہوا، جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 34.05 فیصد رہی ہے، اس حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی سے متعلق جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے میں 20 اشیاء ضروریہ مہنگی اور12 اشیاء سستی جبکہ19 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

یہ بھی پڑھیں: مویشی منڈی، خریدار اور بیو پاری بڑھتی ہوئی مہنگائی سے نالاں

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں آٹا 4.95 فیصد مہنگا، آلو 2.60 اور چینی2.49 فیصد مہنگی ہوئی۔ دال ماش، چکن، بیف، مٹن، لہسن کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ اس کے علاوہ ایک ہفتے میں کیلے5.56 اور ایل پی جی4.30 فیصد سستی ہوئی۔ پیاز 4.03اور ٹماٹر 1.63 فیصد سستے ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں